اداروں‘ پاکستان کے ساتھ ہیں: طلبہ‘ اساتذہ کا دورہ جناح ہاﺅس
لاہور (این این آئی) یونیورسٹی طلبہ کے وفد نے جناح ہاﺅس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی۔ طلبہ نے جناح ہاﺅس لاہور کے دورہ کے موقع پر 9 مئی کو ہونے والی انارکی، قومی پرچم کی بے حرمتی اور دہشتگردی کی مذمت کی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ بابائے قوم کا گھر قومی اثاثہ تھا، مشتعل ہجوم کی جانب سے کی جانے والی شرپسندی اور تخریب کاری قابل مذمت ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وفد نے مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے حکومت اور قانونی اداروں سے شرپسندوں اور تخریب کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
طلبہ دورہ