دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکساتنی ہمارا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات میں کہی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے شاندار استقبال پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آتے ہی عام آدمی کی فلاح کو اپنا مشن بنایا۔
مریم اورنگزیب