• news

آئی ایم ایف آزاد ادارہ، پاکستان کا پروگرام کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں : امریکی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آزاد ادارہ ہے جو پالیسی فریم ورک میں کام کرتا ہے۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ کسی کو تنہا کرنے کی خواہش نہیں۔ چین سے تجارتی تعلقات ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں میں پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا۔ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر نہ ہو۔ بہتر مستقبل پاکستانی عوام کا حق ہے۔ پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ کرونا میں 8 کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان کو فراہم کیں۔ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے جس کا حل چاہتے ہیں۔ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے تو ترقی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جہاں سرمایہ کاری آئے۔ پاکستان سے سفارتی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی نہیں مستقبل پر بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان میں الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ پاکستانی ادارے کریں گے۔ جیسے پاکستان ماضی میں مشکل وقت سے گزرا‘ امید ہے اس بار بھی بحران سے نکل جائے گا۔ پا کستانی ٹیکسٹائل کی امریکہ میں اچھی ساکھ ہے۔ کراچی کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے، یہاں بزنس کمیونٹی اور بندرگاہ ہے۔

 
 

ای پیپر-دی نیشن