• news

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 4 نوجوان شہید 

سری نگر‘ لندن (کے پی آئی) بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع کپواڑہ میں 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مڑھل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ جبکہ جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے گزشتہ چھ ماہ سے خصوصی افراد کی ماہانہ پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ارکان نے پریس انکلیو سرینگر میں اکھٹے ہو کر عدم ادائیگی پرمحکمہ سماجی بہبود اور قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید نے احتجاج کی قیادت کی۔ جنوبی کشمیر میں ایک اور کشمیری حریت پسندنوجوان عبدالرحمن گنائی کا گھر قرق کر لیا گیا ہے۔ریاستی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یونے آج ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری شہری کے مکان کو ضبط کر لیا۔دوسری جانب دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ و کشمیر میں کشمیری نصف بیواﺅں اور سیاسی قیدیوں کی حالت زار کو اجاگر کیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیری نصف بیوائیں اور سیاسی نظربندیوں کے بارے یں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نے عالمی برادری بالخصوص برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئےاپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نے خصوصی طورپر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیرکشمیری ہندوﺅں کی آبادکاری کے خلاف تیزی سے کام کرے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن