سینٹ مراعات میں اضافہ عوام کےساتھ کھلم کھلا مذاق ہے:علامہ راجہ ناصر عباس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سینٹ مراعات میں بے تحاشہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملکی مفاد میں کونسا قابلِ ذکر کارنامہ انجام دیا ہے۔