ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید الالضحیٰ پلان پر عمل درآمد جاری
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الالضحیٰ پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔پائن ایونیو سیل پوائنٹ پرسیکریٹری بلدیات پرویز اقبال کے ہمراہ بابر صاحب دین نے مویشی منڈی میں ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے۔