• news

پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو نوجوانوں کو بن مانگے ہی روز گار مہیا کرتے :نرگس فیض ملک 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ آج اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ہم نوجوانوں کو بن مانگے ہی روز گار مہیا کرتے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار مہیا کرنا حکومت وقت کی اولین ذمے داری ہے شہباز سرکار نے جس طرح اپنی پارٹی کے لوگوں کی ایک فوج ظفر موج کو مشیر بنا کر نوازا ہے اسی رفتار سے اگر نوکویاں دی جاتی تو یونان جیسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے ۔یونان کشتی حادثہ سب سیاسی جماعتوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن