• news

تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نظام میں تبدیلی لاناہونگی:زاہد اختر زمان 


لاہور(نیوز رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کیلئے طرز تدریس اور امتحانی نظام میں تبدیلی لانا ہوگی۔ پنجاب میں 9 کی بجائے ایک امتحانی بورڈ ہونا چاہیے رٹا سسٹم ختم کرنے کیلئے 30 فیصد پیپر آو¿ٹ آف سلیبس دینے کا بھی سوچ رہے ہیں۔ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے شروع کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار مڈل سکول پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کے سلسلے میں پنجاب دانش سکولز اتھارٹی اور آغا خان یورنیورسٹی ایگزیمینیشن بورڈ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا ۔آغا خان یورنیورسٹی ایگزیمینیشن بورڈ کے مڈل سکول پروگرام کا مقصد دانش سکولوں میں زیر تعلیم طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کی جانچ اور انہیں اجاگر کرنا تھا۔ زاہد اختر زمان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے دانش سکولوں کوایک ماڈل کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
 جہاں کم وسیلہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ شعبہ تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے طرز تدریس اور امتحانی نظام میں تبدیلی لانا ہوگی۔طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے دانش سکولز اتھارٹی اور آغا خان یورنیورسٹی ایگزیمینیشن بورڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن