• news

دنیا کے کونے کونے سے امت حج کیلئے ایک مرکزمیں جمع ہے:میاں جمیل


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں گزشتہ روز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے کونے کونے سے امت حج کیلئے ایک مرکزمیں جمع ہے۔توحید کا اقرارواظہارہے۔ لبیک کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔ اطاعت رسول کریم کا بہترین مظہرومنظرپیش کیا جارہا ہے۔ سعادت مندی ہے کہ امت کا کوئی فرد دنیا کے کسی کونے کھدرے سے ہو،کوئی بھی زبان بولتا ہو،کسی رنگ کا ہو،کسی نسل سے تعلق رکھتا ہو۔ رب کریم کی بارگاہ میں پہنچ کرسبھی ایک ہوجاتے ہیں۔ بیت اللہ کی حاضری کی تڑپ ہرشخص کے دل میں ہوتی ہے ،خوش قسمت ہیں جن کو بلاوا آتاہے۔انہوں نے کہا کہ جس کو حج اورعمرہ کی سعادت نصیب ہو اس پرلازم ہے کہ زندگی بھروعدے وفا کرتا رہے۔ اس کے تقاضوں کوملحوظ خاطررکھے۔ عقیدہ توحید اورختم نبوت کی چوکیداری میں کسی معمولی تساہل اورغفلت کا ارتکاب نہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن