• news

قائداعظم اکیڈیمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور میں سیمینار 


لاہور (لیڈی رپورٹر) قائداعظم اکیڈیمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور میں معیاری تعلیم کیلئے ممکنہ تعاون اور ہیڈ ٹیچرز کیلئے قومی معیارات اور ابتدائی تعلیم اور نگہداشت کے معیارات کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح سیکرٹری سکول پنجاب کلثوم ثاقب ڈائریکٹر جنرل قائد میڈیم سارہ راشد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جمیل احمد جمیل نے کیا۔ سیمینار میں برٹش کونسل ورلڈ بینک یونیسف مائیکرو سوفٹ انٹرنیشنل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نیٹ سول ادارہ تعلیم و آگہی کے نمائندوں سمیت پرائیویٹ اور سرکاری یورنیورسٹیز کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءنے سرکاری اور نجی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا اس تقریب کا مقصد تعلیم میں شامل مختلف شعبوں کے سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنا اور پنجاب میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل قائد میڈیم سارہ راشد نے مہمانان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن