حسن محی الدین قادری کامرکزی قربان گاہ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام قائم مرکزی قربان گاہ(سلاٹر ہاو¿س) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین سپریم کونسل نے کہا کہ قربانی کا فریضہ امت کو اخوت و مساوات کی لڑی میں پروتا ہے۔ قربانی کے فریضہ کی برکت سے قربانی کے ایام میں امیر غریب کے گھر ایک جیسا کھاناپکتا ہے اور اسلامی معاشرہ کے متمول افراد بلاامتیاز غریب خاندانوں کے میزبان بنتے ہیں۔