• news

مسلمان طلبہ کو ہولی کھیلنے پر مجبور کرنا اسلام پاکستان سے غداری ہے:اعجاز لطیف 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلمان طلبہ کو ہولی کھیلنے پر مجبور کرنا اسلام اور پاکستان سے غداری ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے قائم مقام امیر اعجاز لطیف نے ایک بیان میں کہی۔ ایک نہایت منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران ملک بھر کی جامعات میں تسلسل کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں غیر مسلموں کے شعائر کو مسلمان طلبہ پر مسلط کیا جاتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن