کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ،کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ نے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔اجلاس میں چیف ٹاو¿ن پلانر شکیل انجم منہاس نے منظوری کیلئے پیش کردہ کیسزکے بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے افسران کو ہدات کی کہ ایل ڈی اے کے قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ منظور شدہ کیسزکی لینڈ یوز کی مانیٹرنگ کی جائے۔ ٹیپا ، ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے لینڈ یوز کے مطابق پارکنگ کی جگہ مختص کی جائے۔ غیر قانونی کمرشلایزیشن اور لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔شہریوں اور کاروباری افراد کو آئیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔کمشنر لاہور نے چیف ٹاو¿ن پلانر کو کیسز کی منظوری کے بعد کے پراسس کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاو¿ن پلانر شکیل انجم منہاس، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسن، قائم مقام چیف میٹرو پلاننگ فیصل قریشی، ڈائریکٹر لا قاسم بھٹی اور ڈائریکٹرز ٹاو¿ن پلاننگ نے شرکت کی۔