• news

پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے چیئرمین ظہیر حسن نے چارج سنبھال لیا

لاہور ( نیوز رپورٹر)پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے چیئرمین ظہیر حسن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا شمار گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر ترین بیوروکریٹ میں ہوتا ہے۔ وہ سیکرٹری ٹورزم سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ چارج سنبھالنے کے فوری بعد چیئرمین پی سی بی ایل نے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے محکمے کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے بارے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن