یوتھ پارلیمنٹ‘لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وفود کا دورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور(نامہ نگار)یوتھ پارلیمنٹ اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پروفود میں 25 یوتھ پارلیمنٹ اور30 ایل سی ڈبلیو یو میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ و طالبات شریک تھے۔ ایس پی عائشہ بٹ اور شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے طلبہ کے وفود کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔وفود کو عوامی آگاہی مہم، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفود نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاءنے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانا خوش آئند ہے۔