• news

 ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم کی تنصیب‘پولیس کی عوام سے خوش اخلاقی شروع


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ داخلی وخارجی ناکوں پر قائم ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم کی تنصیب سے عوام سے بہترین اخلاق سے پیش آنے کی روایت کا آغازکر دیا گیاہے۔ اس اقدام سے امن وامان کا قیام یقینی جبکہ عوام اور پولیس کے درمیان رویے کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔ لاہور پولیس کے اس اقدام سے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت میں مدد ملے گی جبکہ شرپسند عناصر اور مشکوک افراد کی مانیٹرنگ ممکن ہو پائے گی۔شہری کسی بھی واقعہ کی شکایت کا اندراج1787پر کروا سکتے ہیں۔تمام شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موقع پراحکامات جاری ہوں گے۔سینئرپولیس افسران براہِ راست اس اقدام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ آپ کی چیکنگ آپ کی سلامتی کیلئے ہے،شہری پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔لاہور پولیس کے یہ اقدامات عوام کے محکمہ پر اعتماد کی بحالی کا باعث ہوں گے۔ پولیس جوانوں کو اچھی کارکردگی پر شاباش جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

ای پیپر-دی نیشن