ڈی ایس ریلوے کا دورہ لاہور ریزرویشن آفس،تزئین و آرائش ،جاری امور کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ لاہور ریزرویشن آفس کا دورہ اور ریزرویشن آفس کی تزئین و آرائش سے متعلق جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس ریلوے نے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کاونٹرز کا مسافروں کی سہولت کے حوالے سے خصوصی معائنہ سمیت ریزرویشن آفس میں مسافروں کیلئے دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر رباب ملک،محمد جمشید علی سمیت دیگر افسران کو ریزرویشن آفس میں مسافروں کیلئے سہولیات میں بہتری لانے سے متعلق خصوصی احکامات دیئے گئے۔