• news

افغانستان: 80 نوجوانوں نے تربیت کے بعد فوج میں شمولیت اختیار کر لی

کابل (شنہوا) افغانستان میں 80 افغان نوجوانوں نے فوجی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے جنگ سے تباہ شدہ اپنے ملک کی قومی فوج میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جمعرات کو افغانستان کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ گریجویشن کی تقریب میں اسناد حاصل کرنے کے بعد نئے فارغ التحصیل فوجی اہلکاروں نے قوم کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ملک کے چیف آف آرمی سٹاف قاری فصیح الدین فطرت نے کہا کہ افغان نگران حکومت 2 لاکھ افراد پر مشتمل قومی فوج بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن