• news

 سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسروں کا دورہ سنٹرل پولیس آفس 


لاہور(نامہ نگار)33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد سے آئے وفد میں 4 خواتین سمیت 14 افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے زیر تربیت افسرا ن نے ملاقات کی،وفد کو انسداد جرائم، پبلک سروس ڈلیوری کی جدید آئی ٹی ایپلی کیشنز اور ورکنگ سسٹم بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے وفد کو پنجاب پولیس کی جدید سروسز، فیلڈ فارمیشنز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے پولیس فورس کی جدید آئی ٹی ایپلی کیشنز، سافٹ وئیرز اور پیپر لیس ورکنگ بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے تھانوں اور سروس ڈلیوری پراجیکٹس کو الگ کردیا، آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ٹرانسجینڈرز، بے گھر بچوں، تشدد و صنفی جرائم کی شکار خواتین کی مدد اور سہولت کیلئے صوبہ بھر تحفظ سنٹرز مصروف عمل ہیں۔ ہمارے پھول پراجیکٹ سے پولیس ملازمین کے سینکڑوں سپیشل بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ہیلتھ ویلفیئر کے تحت پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کروائی جاچکی ہے۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران کو شہداءاور غازی وال، سی پی او کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا۔ زیر تربیت افسران کو 1787 کمپلینٹ سنٹر اور مانیٹرنگ روم سمیت مختلف برانچز کا دورہ بھی کروایا گیا۔ دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور وفد کے سربراہ کے درمیان یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن