پولیس نے24 گھنٹے میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم گرفتار کرلیا
لاہور(نامہ نگار) سمن آباد پولیس نے24 گھنٹوں میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ سمن آباد کے علاقے میں خاتون پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔ جس کی شناخت45سالہ سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی تھی۔سمن آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد ملزم عامر کو گرفتار کر لیا۔ملزم عامر عرصہ 18 سال سے ملازمت کر رہا تھا اور مقتولہ کا کرایہ دار بھی تھا۔مقتولہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ملزم کو موبائل اسیسریز کی دکان دے رکھی تھی۔گزشتہ روز مقتولہ نے دکان کا حساب کتاب کیا تو لاکھوں روپوں کے خردبرد کا انکشاف ہوا۔ ملزم نے پوچھ گچھ کے چند گھنٹوں بعد 45 سالہ نوشین کو نشے کی دوائی سے بیہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کر دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔