6 سال سے مفرور اشتہاری کوپنجاب پولیس نے عمان سے گرفتار کر لیا
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں 6 برسوں سے مفرور اشتہاری کو پنجاب پولیس کی ٹیم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی ہے۔ قتل کی واردات میں 6 برس سے مطلوب اشتہاری کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے عمان سے گرفتار کیا گیا، کامران حنیف کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی۔پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لے کر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گئی۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کامران حنیف 6 برس سے پنجاب پولیس منڈی بہاو¿الدین کو مطلوب تھا۔ منڈی بہاو¿الدین پولیس نے انٹر پول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔