آئی جی نے گریڈ 7 کے 64 ڈی ای اوز کو گریڈ 12 میں پروموٹ
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کی تمام فارمیشنز میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ٹی ڈی کارپولز کے بعد ٹیکینکل سٹاف کی محکمانہ ترقیوں کی منظوری دےدی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 7 کے 64 ڈی ای اوز کو گریڈ 12 میں پروموٹ کردیا،سی ٹی ڈی میں ڈی ای اوز کی پوسٹ کو جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے 228 کارپورلز کو گریڈ 14 میں بطور انڈر آفیسرز ترقی دی تھی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن سی ٹی کے سروس اینڈ پروموشن رولز بن چکے ہیں اور اب سی ٹی ڈی میں خدمات سر انجام دینے والے کارپورلز اب گریڈ 19 تک ترقی کر سکیں گے۔