بی آربی نہر میںڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں مل گئی
لاہور(نامہ نگار) بی آربی نہر میں نہاتے ہوئے دو روز قبل ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی نعشیں مل گئی ہیں۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعدنعشیں تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وسیم اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔