پی ڈی ایم نے ملک کی خاطر قربانی دی:کاشف اسماعیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایم پی اے چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے کہا ہے پی ڈی ایم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی ذات اور سیاست کی قربانی دی ہے، آج ملک میں جاری مہنگائی کی لہر عمران خان کے مالیاتی اداروں کےساتھ کئے گئے معاہدوں کا شاخسانہ ہے، اداروں کو پارٹیاں بننے کے بجائے معاملات کو سلجھانا چاہیے۔ عمرانی ٹولے نے4 سالوں میں ملکی معیشت کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے۔