نفر ت کی سیا ست نے ملک کو نقصان پہنچایا: عرفان الحسن بھٹی
سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ نفر ت کی سیا ست نے ملک کو نقصان پہنچایا، سیاست میں تشدد اور ذہنوں میں جس طرح کا زہر بھرا گیا اس سے قومی تشخص کو بری طرح نقصان پہنچا، عمرانی پروجیکٹ نے جس انداز سے عوام کا برین واش کیا، اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اپنی روایات کے مطابق عوام کو در پیش مسائل حل کر کے ریلیف بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔