وفاقی محتسب ادارہ عوام کو فوری انصاف کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے:افشاں صابر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) محکمہ لیسکو صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے میڈم افشاں صابر ڈائریکٹر وفاقی محتسب ریجنل آفس لاہور کا شیخوپورہ سٹی ڈویژن میں بجلی صارفین کے کیسوں کی سماعت کے دوران اظہار خیال انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ادارہ عوام کو فوری انصاف کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے پسماندہ علاقوں سے شکایات بھیجنے والوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں، میڈم افشاں صابر ڈائریکٹر وفاقی محتسب لاہور آفس نے لیسکو سٹی ڈویژن ڈپٹی منیجر آپریشن سٹی کے دفتر میں عدالت لگا کرانہوں نے 27 لوگوں کی شکایات سنیں،اس موقع پر ایکسئن سٹی شیخوپورہ طارق رسول،ایکسئین رورل ڈویژن شیخوپورہ راشدسومرو،کامران نوید،ایم شہزاد حنیف، مرزا اشرف، سعید احمد، ملک عاصم، افتخار احمد سمیت لیسکو سٹی ڈویژن شیخوپورہ کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔