گوگوجرانوالہ:محکمہ فشریز کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے منایا گیا
جرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محکمہ فشریز کی طرف سے ڈینگی ڈے منایاگیا جس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر فشریز گوجرانوالہ ڈویژن مس عظیم بیگم کی جانب سے ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مس عظیم بیگم‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مس رابعہ بصری اور تمام فشریز سٹاف نے شرکت کی۔ انہوں نے ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے ایمن آباد میں آبادی کے قریب بنے تالابوں میں تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ بھی کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ڈینگی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔