پھول نگر: پولےس کی کارروائی‘ پانچ کروڑ پچاس لاکھ کا مال مسروقہ برآمد‘ 2 ڈاکو گرفتار
پھول نگر+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو کی ہداےت پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او یاسر علی اور سب انسپکٹر مدثر نے ڈاکوﺅں سے پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جبکہ چار ڈاکو فرار ہو گئے دو کو گرفتار کر لےا گےا۔ پھول نگر تھانہ صدر پولیس نے بتایا کہ کہ پولیس نے کارروائی کے دوران نجی فیکٹری کا پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لےا ڈاکوﺅں کی شناخت شہزاد ،مظہر نادر ،اصغر ، ایوب اسلم کے نام سے ہوئی دو ملزمان شہزاد اور مظہر گرفتار جبکہ چار موقع سے فرار ہو گئے انجمن تاجران متحدہ کے صدر ملک یوسف بایا ، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین زرگر نے پولیس کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پولیس اسی طرح کام کریگی تو یقناجرائم میں کمی ہوگی۔