مقروض ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی : نوید اختر خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان نے کہا کہ مجبوراوربے بس لوگ مافیاز کے درمیان شٹل بنے ہوئے ہیں،عام اورکمزورپاکستانیوں کی شنوائی نہ ہوناایک المیہ ہے عمران خان ہی موجودہ ابتر حالات سے ملک و قوم کو نکال سکتے ہیں وہ قوم کے دکھوں کا مداوا کریں گے ۔مقروض ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔