• news

اتحادی حکومت نے سخت فیصلے کرکے ملک کی معیشت کو سنبھالا دیا : بابر حسین


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بابر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جس قدر مہنگائی کا عوام مقابلہ کررہے ہیں اس کی ذمہ داری سابق حکومت پر ہے موجودہ اتحادی حکومت نے سخت فیصلے کرکے ملک کی معیشت کو سنبھالا دیا ہے وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست و ٹیکس فری ہے ، اپنے ایک بیان میں بابر حسین بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم غیر سیاسی افراد کا مجموعہ تھا، پونے 4 سال عوام کو کچھ دینے کی بجائے بہت کچھ گنوا کر رکھ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن