• news

اینٹی کرپشن کا چھاپہ‘ تحصیلدار شیخوپورہ کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا سہیل ریاض کی نگرانی میں چھاپہ مارکر تحصیلدار شیخوپورہ کے ریڈر محمد اصغر کو 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ تحصیلدار عارف انجم فرنٹ مین اقبال بلوچ مو قع سے فرار ہو گئے تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ اجنیانوالہ کے رہائشی صابر علی نے محلہ صدیقہ کالونی میں 5 مرلے کے پلاٹ کی نشاندہی کیلئے درخواست دی جس پر تحصیلدار کے فرنٹ مین نے 25 ہزار رشوت وصول کرلی اور پھر تحصیلدار کے ریڈر رانا اصغر نے مزید 20ہزا رروپے کا تقاضہ کیا جس پر صابر علی نے سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید سے رابطہ کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے نشان زدہ نوٹ ملزم سے برآمد کر لیے ۔

ای پیپر-دی نیشن