شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن ہے: عارف خان سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل روشن ہے‘ گبھرانے کی ضرورت نہیں ملک ٹیک آف کرےگا قوم جلد بڑی خوشخبریاں سنے گی، عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جو کردار لیگی قیادت نے ادا کیا وہ سنہری حروف میں درج کرنے کے قابل ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ سابق نااہل حکمرانوں نے اپنے پونے چار سالہ دور میں عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں دیا۔