ڈی پی او قصور کی نجی شادی ہال مےں کھلی کچہری‘ شہرےوں کے مسائل سنے
پھول نگر (نامہ نگار)ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے گذشتہ روز نجی شادی ہال میں کھلی کچہری لگائی اور موقع پر ہی درجنوں سائلین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے انہوں نے ماتحت پولیس افسروں پر زور دیا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو عزت و تکریم دی جائے اور فوری انصاف کی فراہمی میں حائل رکاﺅٹوں کو دور کیا جائے متحدہ انجمن تاجران رجسٹرڈ پھول نگر کے صدر ملک یوسف بایا اور صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر زاہدحسین زرگر نے شہر اور کرب وجوار میں منشیات فروشی کی طرف ڈی پی اوقصور کی توجہ دلوائی تو انہوں نے واضح کیا کہ نئے تعینات ہونےوالے ایس ایچ او ز کو منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سو فیصد سرکوبی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس موقع پرانجمن تاجران کے عہدیداران تنویر مدنی ، رانا رمضان ، ملک زکریا ، بلال حنیف منہاس وغیرہ موجودتھے ۔