• news

احسن رمضان کی ایک اور بڑی کامیابی

محمد معین
پاکستان کے باصلاحیت کیوئسٹ احسن رمضان نے ایشین انڈر ٹونٹی ون سنوکر چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ احسن رمضان سے پہلے  فرحان مرزا دو مرتبہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک ایک فائنل کھیل چکے ہیں لیکن وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ احسن رمضان اس سے پہلے ورلڈ ایمچور سنوکر کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔ کم عمری میں ہی انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو متاثر اور حیران  کر دیا ہے۔ احسن رمضان نے ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپیئن شپ میں بھی حریف کھلاڑیوں پر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے چیمپیئن شپ جیت لی۔  احسن رمضان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی حریف ڈگ وجے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں دو فریمز جیت کر برتری حاصل کی مگر اس کے بعد بھارت کے ڈگ وجے کادیان نے مسلسل تین فریمز جیت کر 2-3 کی برتری اپنے نام کی۔ خسارے میں جانے کے بعد احسن رمضان نے کم بیک کیا اور ا?خری دو فریمز جیت کر  سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ایران کے تیرداد آزادی پور کو بیسٹ آف سیون سیمی فائنل چار- دو سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 5 کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔ احسن رمضان نے ابتدائی چار فریمز جیتے جس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز میں احسن کو پیچھے چھوڑا، ساتویں فریم میں پاکستان کے باصلاحیت احسن رمضان نے کم بیک کیا اور حریف کو ا?ؤٹ کلاس کرتے ہوئے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔

ای پیپر-دی نیشن