• news

 190 ملین پا¶نڈ کیس‘ عمران‘ بشریٰ بی بی کی 26 جون کو پھر نیب طلبی


اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو190 ملین پا¶نڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔ دونوں کو 26 جون کو دن11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا، آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔
عمران خان طلب

ای پیپر-دی نیشن