مفتاح اسماعیل کا احسن اقبال کو خط‘ تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے اور دیگر پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط میں سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے اور دیگر تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے میرے ساتھ انتہائی مہربان رویہ اور خیال رکھا، میں ان کی حمایت اور اعتماد کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔