• news

یمن سوشل ڈویلپمنٹ فنڈ کے وفدکابینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)یمن سوشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے وفدنے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مطالعاتی دورہ کیا ،ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق دورے کا مقصد بی آئی ایس پی کے سماجی تحفظ ماڈل کا مطالعہ کرنا ہے: سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ یمنی سفیر  محمد مطہر الاشبی نے بھی وفد کے ہمراہ بی ائی ایس پی کا دورہ کیا۔ ایسے دورہ جات ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مدد  فراہم کرتے ہیں۔ وفد کے ارکان کو بی آئی ایس پی کے کام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ 90 لاکھ مستحق خاندانوں میں 81 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔  پاکستان اور یمن برادر مسلم ممالک ہیں۔یمنی سفیر نے کہابی آئی ایس پی پسماندہ اور کمزور طبقات کے سماجی تحفظ کا بہترین ماڈل ہے۔ امید ہے ایسے دوروں کا تبادلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن