• news

ملک بھرکے درباروں کے گدی نشینوں، سجادہ نشینوں کا جناح ہاؤس کا دورہ

 لاہور (آئی این پی ) ملک بھرکے درباروں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کا جناح ہاوس کا دورہ ،وفد نے سانحہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ قرار دیا۔ وفد کی قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی،وفد میں پیرسید حسنین محبوب، خواجہ اسرارالحق نظامی، پیر سید علی رضا گیلانی شامل تھے۔ وفد نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس کے جلاؤ گھیراو پرشدید دکھ کا اظہارکیا،اس موقع پرخواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا بدترین دن ہے،اس دن کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ وفد نے 9مئی سانحہ کیماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کوعبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمدعاصم مخدوم سمیت30 سے زائد مشائخ وفد میں شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن