• news

بھارت امریکہ اعلامیہ میں انسانی حقوق کا ذکر ہی نہیں، بیان پر افسوس ہوا، شاہ محمود

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کوشش ہمیشہ دہشت گردی کو ختم کرنا رہی، بھارت امریکہ مشترکہ اعلامیہ میں انسانی حقوق کا ذکر ہی نہیں، جاری کردہ بیان پر افسوس ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے مزید یہ بھی کہا  کہ واقعہ کے وقت میں نہ وہاں موجود تھا اور نہ ملوث، ایما کی بنیاد پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن