نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ ‘ میڈشپ مین محمد مصطفی نے اعزازی شمشیر حاصل کی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک بحریہ کے 119 ویں میڈشپ مین اور 27 ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آوٹ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی. آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے. نیول اکیڈمی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا. پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں سعودی عرب اور بحرین کے کیڈٹس بھی شامل تھے. پاس آوٹ ہونے والے میڈشپ مین محمد مصطفی نے اعزازی شمشیر، قائداعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ بابر علی اور آفیسر کیڈٹ ثناء اللہ سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔