فضل الرحمان سے صدر نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کی ملاقات
پشاور(نیٹ نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میر کبیر شہی، مولانا عبدالواسع، مولانا لطف الرحمان، انجینئر ضیا الرحمان، علامہ راشد سومرو سمیت دیگر موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی علاقائی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی، ملاقات میں حالیہ بجٹ، اور دیگر امور پر بھی مشاورت ہوئی۔