• news

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم کل سے دوبارہ شروع ہوگی

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم ہفتہ کے روز معطل ہو کر(آج) اتوار کو بھی معطل رہے گی اور (کل)پیر سے دوبارہ وظائف کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے تحت وظائف کی تقسیم ملک بھر میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث ہفتہ کے روز معطل ہو کر (آج) اتوار کے روز بھی معطل رہے گی اور (کل) پیر سے وظائف کی تقسیم دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن