پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کوشش کی ، شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے متاثرین سیلاب کی مشکلات سے عالمی برادری کو آگاہ کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پیپلز پارٹی کسی صورت نرمی اختیار نہیں رکھے گی ،جن جن لوگوں کے ثبوت موجود ہیں ان کو قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی ،سب سے بڑی زمہ داری مجرموں کو سزا دینا عدلیہ کی ہے ،پاکستان کی جمہوری اور سیاسی استحکام میں خلل ڈالنے کا کسی ادارے کو حق نہیں ،اگر ایسا کوئی امریکہ یا برطانیہ میں کرتا تو وہاں ایسے شخص کا کیا حال ہوتا سب جانتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی کے فلور پر اپنی بجٹ تقریر میں کئی اہم باتیں کیں، اس میں سے سرفہرست بات یہ ہے کہ گزشتہ برس جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس کے نتیجہ میں ہونے والی تباہ کاری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔