پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا ،قادر پٹیل
اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم سے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر الزام تراشی کرنے کی بجائے اپنی جماعت کے جرائم پر قوم سے معافی مانگیں، اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا ہے حافظ نعیم کو چاہیئے کہ قوم کوبتائیں کہ افغان جہاد کے دوران جماعت اسلامی کے کتنے لیڈروں اوران کے بچوں کو گرین کارڈ ملے تھے۔قادر پٹیل نے کہا 1970 کے انتخابات میں کراچی کی 17 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی نے 9 جبکہ جماعت اسلامی نے صرف ایک نشست جیتی تھی، انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاع کے دور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عوام دوست امیدوار عبدالخالق اللہ والا کے ووٹ مسترد کرکے عبدالستار افغانی کو میئر بنایا گیا تھا، اس طرح جنرل پرویز مشرف کے دور میں سینیٹر تاج حیدر کی جیت چوری کرکے نعمت اللہ کو کراچی کا میئر بنایا گیا تھا، قادر پٹیل نے کہا کہ حافظ نعیم میں جرات ہے تو وہ عمران خان کے 9 مئی کے اقدام کی حمایت کرکے دکھائیں، قادر پٹیل نیکہ سراج الحق اور عمران خان آپس میں اتحاد کریں تو بھی ہمیں اعتراض نہیں کیونکہ کراچی کے عوام نے شہر کے چور دروازے بند کردیئے ہیں۔