خصوصی کمیٹی کا ہتھیاروں کے لائسنس اجراء سے متعلق ایجنڈے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلحہ لائسنس پر خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس ایم این اے سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے ہتھیاروں کے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ۔،اسلحہ لائسنس پر خصوصی کمیٹی کے اراکین نے میٹنگ میں وزارت داخلہ کے نمائندے کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔اسلحہ لائسنس پر خصوصی کمیٹی نے اہم ایجنڈے پر بحث کے لیے اجلاس پیر 26 جون 2023 کی صبح 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔ کمیٹی نے مستقبل میں خصوصی کمیٹی کی ان کیمرہ کارروائی کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں۔