• news

سرگودھا: مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ 2نوجوان جاں بحق

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار دو نوجواں کو کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گے جبکہ گاڑی ڈرائیور جائے حادثہ سے بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔اس حادثہ کی ذمہ دار یہ مسافر بس بھی کلر کہار حادثہ کی ذمہ دار ٹرانسپورٹ کمپنی کی بتلائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر قصبہ سائیوال سے لنگر والا پل کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں 18سالہ میثم عباس اور 18علی حسن کچل دیا جن کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔اس حادثہ کی ذمہ دار یہ مسافر بس بھی کلر کہار حادثہ کی ذمہ دار ٹرانسپورٹ کمپنی کی ہی بتلائی جا رہی ہے۔جس کے ڈرائیور،اڈا منیجر اور مالک کے خلاف تھانہ کلر کہار میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن