• news

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما طارق محمود‘ ان کے بیٹے کا پلازہ‘ پمپ‘ مل، ریسٹورنٹ سیل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سیٹلائٹ ٹائون میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے میاں طارق محمود اور ان کے بیٹے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 54 میاں حسن یوسف کے کمرشل پلازہ‘ فلور مل‘ پٹرول پمپ اور ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے الزام عائد کیا ہے انتظامیہ نے قبل ازیں کوئی نوٹس وغیرہ ارسال نہیں کیا اور یہ تمام تر انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کے ایما پر کی جا رہی ہیں مگر ہم تحریک انصاف ہرگز نہیں چھوڑیں گے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن