• news

نگران صوبائی وزیر کا دورہ، میٹرو بس ایئرکنڈیشنرنہ چلنے پر برہم

لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ و معدنیات ابراہیم حسن مراد نے لاہور میٹرو بس سروس کا اچانک دورہ کر کے مسافروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ ابراہیم مراد نے عام شہری کی طرح ٹکٹ خرید کر میٹرو بس پر سفر کیا۔ سختی گرمی میں میٹرو بس کا نہ ائیرکنڈیشنر چل رہا تھا نہ صفائی کا مناسب انتظام تھا۔ صوبائی وزیر نے میٹرو سروس کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملات فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں اور عوامی مشکلات کا احساس کریں۔ صوبائی وزیر نے دوران سفر بس میں اور سٹیشن پر مسافروں سے بھی تفصیلات پوچھیں۔ اگر ائیرکنڈیشنر نہیں چلنا تو عام بس اور میٹرو میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی میٹرو بس سروس میں خرابی کا ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ نگران صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالاضحی کے جاری ایام میں مختلف بس اڈوں کے بھی دورے کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن