• news

 عید الاضحی محبت، اخوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے:راغب نعیمی


لاہور(خصوصی نامہ نگا ر)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی کا جذبہ ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔ عید الاضحی ہمیں محبت، ا±خوت، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ سنت ابراہیمی رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعی قربانی کی انتظامی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قربانی کے جانور کا عیوب سے پاک ہونا چاہئے۔ عیب دار جانور (جس کے ایک یا دو سینگ جڑ سے اکھڑ گئے ہوں، اندھا جانور، ایسا کانا جانور جس کا کاناپن واضح ہو، اس قدر لنگڑا جو چل کر قربان گاہ تک نہ پہنچ سکتا ہو، ایسا بیمار جس کی بیماری بالکل ظاہر ہو، وغیرہ وغیرہ) کی قربانی کرنا جائز نہیں ہے۔ بکرا، بکری، بھیڑ ایک سال کی ہو، بھیڑ اور دنبہ جو ہو تو 6 ماہ کا لیکن دیکھنے میں ایک سال کا معلوم ہو اور گائے، بھینس 2 سال کی اور اونٹ 5 سال کا ہو۔ ان سب جانوروں پر قربانی کرنا جائز ہے۔ افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے 3 حصے کئے جائیں۔

 ایک حصہ اپنے گھر کیلئے، ایک حصہ رشتے داروں اور دوست واحباب کیلئے اور ایک حصہ فقراءومساکین میں تقسیم کیا جائے۔ ہاں اگر عیال زیادہ ہوں تو سارا گوشت خود بھی رکھ سکتے ہیں۔ قربانی کا گو شت فروخت کرنا یا اجرت میں دینا جائز نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن