محسن نقوی کی ہدایت پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے 315 واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال
لاہور(نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں 315 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میرنے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر 387 واٹر فلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز سے بند تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مخیر حضرات کے تعاون سے ان بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ عامر میر نے کہا کہ ان بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ عامر میر نے مویشی منڈی لکھو ڈیر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران لمپی سکن وائرس سے متاثرہ جانوروں کی منڈی میں موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر موجود حکام بشمول اسسٹنٹ کمشنر شالامار کی سرزنش کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز خود منڈیوں میں جا کر تمام اقدامات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
عامر میر نے اے سے شالامار کی باز پرس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عدم توجہی کے باعث ایسے جانور منڈیوں تک پہنچے ہیں۔